سوات، چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے اور اپنی پالیسیوں کے مطابق پی ٹی آئی ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر کسی قسم کی سودابازی کے لیے تیار نہیں لہٰذا تمام محکموں کے افسران اور ٹھیکیدار حضرات وقت کے تقاضوں کے مطابق ترقیاتی سکیموں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنائیں ۔ رحیم آباد میں گلیوں اور نالیوں کے تیس لاکھ روپے کے منصوبے کی تکمیل پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مقامی معززین ،پارٹی عہدیداروں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مینگورہ اور سیدو شریف کے عوام کو ہر شعبہ میں زندگی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان شہروں کو صوبہ کے مثالی شہر بنایا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تمام کام میرٹ پر کئے جا رہے ہیں اور اس پالیسی کے نتیجے میں ہر شعبہ زندگی میں قابل لوگ سامنے آئیں گے ۔قبل ازیں انھوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر موجود لوگوں نے کچی گلیوں کو پختہ کرکے انھیں مختلف تکالیف سے نجات دلانے پر چئیرمین کا شکریہ ادا کیا ۔
710 total views, no views today


