سوات، خیبر پختونخوا حکومت نے سوات میں 93 سکولوں کو تالے لگا کر ہمیشہ کیلئے بند کردئے، ہزاروں بچے سکول نہیں جا سکیں گے، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع سوات میں 93 مکتب سکولوں کو بند کردیا ، جہاں پر ایک اندازے کے مطابق 2000 سے زائد طلباء وطالبات تعلیم حاصل کرتے تھے، ذرائع کے مطابق یہ تمام مکتب سکول ان علاقوں میں قائم تھے
جہاں پر بچوں کو نزدیکی علاقوں میں سکولوں کی سہولت میسر نہ تھی، صوبائی حکومت کے اس فیصلہ کی وجہ سے اب ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوں گے، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مکتب سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ ان سکولوں کی کوریج میڈیا اور سو ل سوسائٹی کے رپورٹوں میں بار بار ہوتا تھا، ذرائع کے مطابق ائی وائی ایف اور الف اعلان کے زیرا ہتما م مکتب سکولوں کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کل منگل کے دن منگلور میں کیا جائے گا، جس میں سکولوں کے طلباء اور ان کے والدین شرکت کرینگے۔
281 total views, no views today


