مینگورہ، ٹی وی سی میں ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ظہیرعباس،سیدانور،شاہدخان اوردیگر نے کہاکہ پچھلے سال ٹی وی سی میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہونے والی ٹریننگ میں ہم نے داخلے لئے ،اس وقت پرنسپل اوراساتذہ نے ہم سے وعدہ کیا کہ ہم سب کو نونو ہزارروپے دئے جائیں گے
،انہوں نے کہاکہ اسی سال کے چوتھے مہینے میں ہم نے کام شروع کیا اورچھ ماہ کی ٹریننگ مکمل کی مگرہمیں آج تک ایک بھی پیسہ نہیں ملا،انہوں نے کہاکہ باربار اپیلوں اورمطالبات کے باوجود بھی ہمارامسئلہ حل نہیں ہواجس کی وجہ سے ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام افرادمیں بے چینی اورپریشانی پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلدازجلد انہیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مکمل کردہ ٹریننگ کی رقم اداکرکے ان کی پریشانی دورکرے۔
350 total views, 1 views today