مینگورہ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول امانکوٹ کی پرنسپل عفت ناصرنے کہاہے کہ چار اگست سے بارہ اگست تک سمر کیمپ ایکٹیویٹی کے سلسلہ میں ہم نے بچوں کے مابین مختلف مقابلوں کا اہتما م کیاجس میں قراٗت ،نعت خوانی،کلچر سانگ،تقاریر،مضمون نویسی ،آرٹ اورسائنس پراجیکٹ کے حوالے سیطالبات مصروف رہیں انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں میں بچوں نے بھرپوراندازمیں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیایہ پروگرام ڈائریکٹرایجوکیشن کی ہدایات اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے تعاؤن سے مرتب کیاگیا تھا جس میں بچوں میں بھرپوردلچسپی لی جبکہ اساتذہ نے بچوں کے ساتھ مل کر کام کیا اس دوران سائنس پراجیکٹ میں لو کاسٹ میٹریل سے کارآمد اشیاء بھی بنائی گئیں۔
744 total views, no views today
Comments


