خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ ،ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ،ملزم نے تشدد کرکے محبوبہ کے والدکو قتل جبکہ لڑکی کے والد نے چھری سے وار کرکے ملزم کو زخمی کردیا ،تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ میں امیر زیب ولد سرنزیب کوزکلے اور عثمان غنی ولد محمد غنی کی بیٹی مسماۃ (ک) کے مابین ناجائز تعلقات استوار تھے کہ گزشتہ رات ملز م امیرزیب نے عثمان غنی کے گھر میں داخل ہوکر عثمان غنی کے بیٹی سے ملاقات کے غرض سے داخل ہوا عثمان غنی نے جاگ کر ملزم امیرزیب کو دبوچنا چاہا تاہم ملزم نے اُس کے منہ پر تکیہ رکھ کرقتل کردیا عثمان غنی نے موت سے قبل ملزم امیر زیب کو چھری سے وار کرکے زخمی کردیا عثمان غنی کو جب واقعہ کا علم ہوا تواُنہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی ملزم سیدوشریف ہسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس نے عثمان غنی کے بیٹے شوکت کے رپورٹ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ لڑکی دارالامان بھیجوادی گئی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
656 total views, no views today


