سوات، یونین کونسل سیدوشریف سے منتخب کونسلر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پختونخوا میپ ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں بر شگئی،اخون بابا،چیل شگئی،شاہین آباد اور بالیگرام جیسے اہم محلہ جات اراکین اسمبلی کے ناقص منصوبہ بندی کیوجہ سے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے،کھیل کود کا میدان نہ ہونے کیوجہ سے بچے غلط راستے اختیار کرنے پر مجبور ہے جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم یونین کونسل سیدو شریف کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ،نا انصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عوام اپنے حقوق چھیننے کیلئے متحد ہوجائے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد محمود خالد نے شگئی میں جشن آزادی کے حوالہ سے منعقد ایک بڑی تقریب میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی صرف خالی نعروں سے عوام کو ورغلا رہے ہیں،اہلیان شگئی حق کے حصول کیلئے اختلافات بھلا کرمتحد ہوجائے،یونین کونسل سیدو شریف کے حقوق زبردستی ممبران اسمبلی سے حاصل کرکے رہونگاائین نے ہم کو حق دیا ہے کسی سے خیرات اور زکواۃ نہیں مانگ رہے ،ڈاکٹر خالد محمود نے ممبران اسمبلی کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اہلیان سیدوشریف کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرے ورنہ عوام ان کے گھروں کا گھیراؤ کرینگے۔
796 total views, no views today


