بریکوٹ ،بریکوٹ کے نواحی علاقہ حمید آباد پارڑی میں گرین ویلی پبلک سکول کے بچوں نے گاڑیوں کی تیز رفتاری اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں میں شعور اگاہی پیدا کرنے اور معصوم طالبہ عناب بی بی جو گذشہ روز تیز رفتار موٹر سائیکل کی ذد میں آکر جان بحق ہو گئی تھی کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے پر امن روڈ واک کیا گیا جس میں سکول کے معصوم طلباء و طالبات سکول ٹیچر کے علاوہ علاقے کے سماجی لوگوں نے حصہ لیا ،روڈ واک میں سکول بچوں نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر تیز رفتاری باعث موت ہے ،گاڑیاں تیز نہ چلائیں جیسے مختلف نعرے درج تھے ،سکول کے پرنسپل فیصل حیات ،گوہر عزیز اورعلی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارڑی تا مٹہ روڈ بہترین طریقے سے بنایا گیا ہے مگرمناسب سائین بورڈز ،زیبرا کراسنگ،کیٹ ائیزاور جگہ جگہ پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ائے روز خطرناک حادثی ہوتے رہتے ہیں،اور اب تک خطرناک اوور سپڈنگ اور ٹریفک قوانین کے بارے میں لاعلمی کی وجہ سے کئی معصوم بچوں کی جان جا چکی ہے ،سماجی کارکن ممتاز خان نے کہا کہ اب تک صرف حمید اباد پارڑی میں تقریباً28بچے تیز رفتار گاڑیوں کی ذد میں آگئے ہیں جس میں 4 بچے موقع پر جان بحق جبکہ 24بچے اب بھی بستر پر زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں ،علاقے کے عمائیدین نے حکام بالا سے اپیل کے ہے کہ چکدرہ سے مٹہ تک کارپیٹیڈ روڈ پر احتیاطی تدابیر اختیا ر کرتے ہوئے سائین بورڈز نصب کئے جائیں اوور سپیڈنگ پر پابندی عائید کی جائے تاکہ حادثات میں کمی اسکے ا ور بچے محفوظ طریقے سے سکول جا سکیں۔۔۔۔
579 total views, no views today


