سوات،بعض قوتیں عوامی نیشنل پارٹی کو بد نام کر نے کے کو شش کر رہے ہے جو قابل مذمّت ہے، عبداللہ یو سفزائی، ضلعی ترجمان اے این پی ضلع سوات نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر اے این پی کو میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اے این پی پختون قوم کے اور اِس ملک کے مظلوم اور مخکوم قو موں کے نمائندہ جماعت ہے ، یہ پارٹی جو ایک تحریک کا نام ہے اِس کے پیچھے ایک سو چھ سالہ تا ریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں،اِس نے انگریزوں سے لیکر اب تک ہرظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف جہدوجہد کی اور جمہوریت کے بحا لی اور جمہوری اداروں کے مستحکم کر نے کے لئے کام کیا ہے، اُنھوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سا لہ دور حکومت میں دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پہلائے دیوار کے طرح کھڑی ہو کر سینکڑوں جانوں کے نظرانے پیش کئے، اِن حالات میں موجودہ صوبائی بیوکریسی ایک منظم سازش کے تحت اِس تحریک کو بننام کر نے کے نا کام کوشش کر ہے ہیں بعض ادارے پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنانے اوردیوار سے لگانے کے کوشش کر رہے ہیں ، مو جودہ صوبائی حکومت اور اُس کے ماتحت اداروں نے دہشت گر دوں کا رویہ اپنایا ہوا ہے، بعض قوتیں عوامی نیشنل پارٹی کو بد نام کر نے کے مشن پر عمل پیرا ہے احتساب کمیشن قطعاغیر جانبدارنہیں ہے یہی وجہ ہے کہ احتساب بیورو اور احتساب کمیشن دونوں پر سیاسی قانونی سول سوسایٹی اور میدیا کے طرف سے شدید اعتراضات کی جا رہی ہیں،اِس وقت احتساب کمیشن کے خلاف پشار ہائی کورٹ میں تیس رٹ پٹیشن دائر کے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں جو ایک سو پچاس افرادکا فہرست احتساب ادارے نے پیش کی تھی اُس فہرست میں اے این پی کا کوئی بھی رُکن نہیں ہے جو اِس بات کا ثبوت ہے کہ اے این پی کو محض دباؤ ، یکطر فہ پروپیگنڈے اور میدیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جارہا ہیں،اُنھوں نے کہا کہ اِس وقت یہ ملک اور پختون قوم ایک نازک دور سے گزر رہی ہے اِن حالات میں پختون لیڈر شپ کو بدنام کر نے کے نتائج خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں،اِس لئے اِن سازشی عناصر کو چاہئے کہ وہ اپنے کارکردگی پر نظر ثانی کر یں، اورصوبے کو اور ملک کو جن مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اُس کے حل کے لئے کام کریں۔
504 total views, no views today


