مینگورہ، موسم بہار کی بارش دو دن خوب برسنے کے بعد اخر کار تھم گئی اور شہری علاقوں سمیت پورے سوات میں میونسپل کمیٹی کے کارکردگی کو اشکاربھی کردیا، ہفتہ کی رات اور اتوار کے روز شروع ہونے والی موسم بہار کی پہلی بارش نے سوات میں سردی واپس لوٹا دی، دو دن اور تین راتیں بارش خوب گرج چمک کیساتھ برستی رہی،
سوات کے میدانی علاقوں میں تند وتیز بارش کی وجہ سے گلیوں، سڑکوں اور ندی نالیوں میں معمولی طغیانی میں دیکھنے کو ملے اور شہر بھر کی گندی اپنے ساتھ لیکر دریا میں بہا لے گئی، جبکہ بہار کا بارش سوات کے پہاڑی اور سیاحتی علاقوں میں برفباری کا سبب بھی بنا رہا ، مالم جبہ میں ایک فٹ ، کالام ایک فٹ ، اتروڑ اور مہوڈنڈ میں ڈیڑھ فٹ تک برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے دن سے دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور یہ سلسلہ تین دن تک وقفے وقفے جاری رہے گا۔۔
400 total views, 1 views today