ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب ادکار سیف علی خان نے دبنگ اسٹار سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔
بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان فلموں کے چناؤمیں ہمیشہ بدقسمت ثابت ہوئے ہیں ان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں تاہم اب لگتا ہے وہ فلموں کے انتخاب کے معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں سیف علی خان کو اداکاری کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے فنی مصروفیات کا بہانا بناتے ہوئے ٹھکرادیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں دوریاں بڑھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنی نئی آنے والی فلم’’فینٹیم‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
738 total views, no views today


