سوات،دی شیڈو نے سوات کے غریب طلباء وطالبات کو سکالر شپ دیدی ، چالیس غریب سٹوڈنٹس کو ایف ایس سی کے تعلیم مفت دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار دی شیڈو تنظیم کے ڈائیریکٹر شان الہیٰ نے سوات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دی شیڈو نے تین سو طلباء وطالبات کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا جس میں ہمیں چالیس طلباء وطالبات کی درخواستیں موصول ہوئی، جن کو ایف ایس سی فری انجنیئر نگ اور فری میڈیکل میں داخلے دیئے گئے ہیں یہ تمام طلباء ایم پی ایس کالج میں اس وقت زیر تعلیم ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران دی شیڈو تنظیم نے ایک سو بچے، اور بچیاں سکول میں داخل کرائی ہیں جن کو فری تعلیم کی سہولت دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگلے سال بھی دی شیڈو ایم پی ایس کالج میں مزید سکالر شپ غریب بچوں کو دینگے تاکہ وہ اپنا مستقبل بنا سکیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہوں، انہوں نے صوبائی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ کالجوں میں طلباء وطالبات کی تعداد زیادہ کرے تاکہ بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم نہ ہوں۔
642 total views, no views today


