اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلٰی سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے،
اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، داخلی سلامتی کے معاملات اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس سے قبل جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
351 total views, 1 views today
Comments