سوات۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے تر جمان عبداللہ یو سفزائی نے ایک پریس ریلیز جاری کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نو منتخب ضلعی کونسلران کا ایک جرگہ شاہ ڈھیری خان نواب مر کزی جائنٹ سیکر ٹری کے حجرے میں منعقد ہوا، جرگے میں نو منتخب ضلعی کونسلران عبدلجبار خان، عبدلوہاب خان عرف قجیر خان، افتخارخان، محمد قاسم خان ، شاہ سید ، عبدالمالک، نیا ز خان سمیت سابقہ ایم پی اے وقارخان، عبدلقہار خان ،شیر شاہ خان آف بانڈی ،شیر افضل خان کپتان، خورشیدخان توتانو بانڈئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جرگے میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ عبدلجبار خان سینئر اور تجربہ کار ہونے کے وجہ سے ضلعی نائب نظامت کے لئے مو زوں اُمیدوار ہے،اِس سے قبل گزشتہ روز اُڈیگرام میں تحصیل کونسلر عبدلکریم خان کے رھائش گاہ ایک جر گہ منعقد ہوا جس میں ، نو منتخب تحصیل کونسلران اکرام خان، اختر علی خان ، گوہر علی سمیت دیگر پارٹی رہنما ؤں نے بھی شر کت کی، جرگے میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہاکرام خان تحصیل بابو زئی کے نظامت کے لئے مو زوں اُمیدوار ہے،اِن دونوں جر گوں کے ارکان نے اے این پی ضلع سوات کے پارلیمانی بورڈ کو سفارش کیا کہ اِن اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے۔
596 total views, no views today


