سوات، ڈی آئی جی آزادخان ، ڈی پی او سلیم خان مروت اور ڈی ایس پی صدیق اکبر کی ہدایت پر ٹریفک انچارج شکیل خان کی سربراہی میں ضلع سوات میں غیرمقامی اورغیرقانونی رکشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کاآغاز ہوگیاہے اور اب تک اپریشن میں سیکڑوں رکشوں کو ٹریفک پولیس نے قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ اس دوران دودرجن کے قریب رکشے پکڑ کر سوات کے حدود سے نکال باہر کردئے گئے ہیں جبکہ 3رکشوں کو مالکان نے رضاکارانہ طورپرسکریپ کردئے جبکہ پکڑے جانے والے غیرمقامی نمبروں والی رکشے پولیس کے قبضے میں ہیں اس حوالے سے ٹریفک انچارج شکیل خان نے بتایاکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سوات بھر اورمرکزی شہر مینگورہ میں گرینڈ اپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ رورعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے بتایا کہ مینگورہ شہر اور پورے سوات کو غیرقانونی اورغیرمقامی رکشوں سے پاک کیاجارہاہے انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور اپنے ساتھ اصلی لائسنس رکھے فوٹوکاپی قابل قبول نہیں سوات میں کمسن موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف جس کاروائی جاری ہے اور اب تک 1122افراد کو چالان کرچکے ہیں ۔جن سے 3لاکھ 33ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیاجبکہ جولائی کے مہینے میں23336ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرکے 45لاکھ 82ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیاہے انہوں نے بتایا کہ نوپارکنگ ائیریا میں پارکنگ غیرقانونی ہے تمام شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ اس حوالے سے تعاؤن کریں ۔ شہری گاڑیوں پر اپنے نام کے نمبرپلیٹ لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی گاڑیوں کے کالے شیشوں پرمکمل پابندی ہے لہٰذا اس بارے ڈرائیور قانون کااحترام کریں۔
610 total views, no views today


