سوات،سوات کے علاقہ کبل میں بدترین لوڈشیڈنگ اور فیڈرفور کبل چالو نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،کبل چوک میں دھرنادیکر ٹریفک کو جام کردیا ،امیر مقام اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مداخلت کے باوجود کارکنوں کا روڈ کھولنے سے انکار ،محکمہ واپڈا کے حکام سے کامیاب مذاکرات اور فیڈرفور کبل اسٹار ٹ کرنے کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ،24اگست کو فیڈرفورکبل کو اسٹارٹ کرنے کے وعدے کے باوجود عمل درآمد نہ ہوا تو پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں نے کبل چوک میں دھرنا دیا ،مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما محمد رحمن نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر رہنماؤں کے علاوہ رہنمایء سعید خان تحصیل آرگنائزر عزیز الرحمن،ڈاکٹر رحم دل شاہ،حمیدخان،حیات خان اور علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی،
مظاہرین نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ امیر مقام سوات کے عوام سے اپنی شکست بدلہ لیکر بجلی کی ناروا اور بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور تحصیل کبل میں غیر اعلانیہ طور پر 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ 24اگست کو ہم نے احتجاج کا اعلان کیا تو مسلم لیگیوں نے مٹھائی تقسیم کرکے فیڈرفور کبل اسٹارٹ کرنے کا شوشہ چھوڑا انہوں نے کہاکہ امیر مقام نے فیڈرفور کبل کا افتتاح کرنے کی بجائے خوازہ خیلہ میں افتتاح کیا اور تحصیل کبل کے عوام کے ساتھ مذاق کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے ہائی ٹرانشمیشن لائن کے لئے 12ارب منظور کئے ہیں اگر امیر مقام نے رکاؤٹ ڈالی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے محب اللہ خان نے ٹرانسفارمروں کے لئے واپڈا کو تین کروڑ روپے فراہم کردئے ہیں ،لیکن اب صرف 70لاکھ روپے کے ٹرانسفارمر فراہم کردئے گئے ہیں اس دوران ایس ڈی او واپڈا فاتح رحمن اور اے سی کبل نعیم خان نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور فیڈرفور کبل کو اسٹارٹ اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے منتشرہوگئے ۔
378 total views, no views today


