خوازہ خیلہ،ٹی ڈبلیو ایف اور سوات ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ڈبلیو ایف (استاد تا حد) کے زیر نگرانی سوات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک اساتذہ کیلئے پامیر ہوٹل منگورہ سوات میں ای ۔ٹیکنالوجی کے ذریعے فیز ٹو ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جو 20اگست سے 31اگست تک صبح نو بجے سے چار بجے سے جاری رہے گا۔ افتتاحی دن سوات ایجوکیشن کے ڈی ای اوز ذولفقار الملک احسان اور شمیم اختر نے بھی بطور مہمان خصوصی شمولیت کی۔ اسی موقع پر دونوں افسران نے ٹی ڈبلیو ایف کے جدید طرز طریقہ کے اساتذہ کے ٹریننگ کو سراہا۔ ٹریننگ میں محمد عامر اور عباس حسین جیسے نامور ٹرینرز نے اپنے علم کے ذریعے ٹریننگ میں موجود اساتذہ کو دور جدید میں ای ٹی کے بدولت کس طرح بچوں کو تعلیم دی جا سکتی ہے، کے عنوان سے ٹریننگ دی۔ فیز ٹو کے اس ٹریننگ میں اساتذہ کے لئے آن لائن سات دن ٹریننگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
626 total views, no views today


