اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جو 30 نومبر کو ہوں گے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہوگا جب کہ حتمی فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا۔
اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں میں وارڈز بنائے جائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے 13 ممبران پر مشتمل ایک یونین کونسل ہوگی جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل کونسلر، دو خواتین، ایک نشست نوجوان، ایک سٹیزن ورکر اور ایک غیرمسلم پر مشتمل امیدوار کے لئے ہوگی۔
391 total views, no views today


