بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ انجینئر شرافت علی خان کے خلاف درج FIRسے باخبر ہوں، اوربہت جلد پارٹی کے اندر ایک غیر جانبدارانہ انکوائری کمیٹی قائم کی جائیگی، جو اس معاملے کی جانچ پڑتال کرے گی، اور پارٹی کو بد نام کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے انصاف کا بول بالا کیاجائیگا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سجاد فیاض خان کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا، وفد میں انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ناصر اقبال ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حضرت علی اور دیگر تمام ڈویژنل صدور شامل تھے، عمران خان نے وفد کو یقین دلایا کہ انجینئر شرافت علی کے خلاف ہونے والی FIRاور دیگر معاملات سے مکمل طورپر باخبر ہوں، اور لمحہ بہ لمحہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں، پارٹی بہت جلد اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کرے گی، جو اس معاملہ کی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرے گی، اور اس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخلص کارکنوں کو بدنام کرنے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کو نہ صرف تمام کارکنوں کے سامنے منظر عام لایاجائے گا، ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی، عمران خان نے کہاکہ یوتھ ونگ تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہے ہم اپنے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گیں، اور ان کوان کا جائز مقام دینگے۔
451 total views, no views today


