سوات،آزاد ممبران پر مشتمل الائنس نے ضلعی الیکشن کیلئے حکمت عملی وضع کرلی،سوات کے عوام کی عظیم تر مفاد اور ان کے حقوق کے حصول حاصل کرنے کا فیصلہ،اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس میانگل امیرزیب شہر یار کے دیرہ میں منعقد ہوا ،جس میں ممبر ضلع کونسل میانگل امیر زیب شہریار،نثار خان،راحت علی خان اور میاں شجاعت علی نے شرکت کی،بعد میں مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی کونسل کے الیکشن کیلئے حکمت عملی وضع کرچکے ہیں جو سوات کے عوام کی عظیم تر مفاد میں ہوگا،ہمارے ساتھ دونوں پارٹیاں رابطے کررہے ہیں،لیکن ہم سوات کے عوام اور اپنے اپنے حلقوں کے عوام کے مفادات سے ہٹ کر کوئی بات تسلیم نہیں کرینگے،سوات کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشن ہے،ضلعی کونسل الیکشن کیلئے طے ہونے والی حکمت عملی سوات کے عوام کے مفاد میں صحیح ثابت ہوگی۔
634 total views, no views today


