کالام مین بازار سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف بڑااحتجاجی مظاہرہ، دو گھنٹو تک سڑک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رہا۔ حکومت کو عید تک ڈیڈ لائن۔تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام مین بازار جوکہ گذشتہ سیلاب میں دریابرد ہوچکا ہے، پانچ سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا۔سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف عوام نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مین شاہراہ کو دو گھنٹوں تک ہرقسم ٹریفک کے لئے بندرکھا۔ان کا مطالبہ تھا کہ کالام مین بازار سڑک جو گذشتہ سیلاب میں دریابرد ہوچکا ہے، بار بار مطالبات کے باوجود بھی تعمیر نہیں کیا جارہا ۔ جس کے باعث بازار کے مقامی لوگوں سمیت بڑی آبادی والے علاقوں اتروڑ ، گبرال، اشو اور مٹلتان جانے والوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔جبکہ مارکیٹ بھسم ہوکر مزید گرنے والی ہے جس کے باعث تاجربرادری سخت تشویش میں مبتلا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے TNKK تنظیم نوجوانان خدمت خلق کے صدر عبدالقادر ، یوتھ کونسل کے صدر ڈاکٹر ناصر، مسلم لیگ یوتھ ونگ کالام کے صدر محمد اقبال اور دیگر نے بتایا کہ حکومت ہمیں پاکستانی ہی نہیں سمجھتے ، وزیر اعلی پرویز خٹک بھی اپنے دورہ کالام کے موقع پر مین بازار سڑک کی تعمیر کا جھوٹا وعدہ کرکے چلے گئے۔ انہوں نے حکومت کو بڑی عید تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے بتایا کہ اگر ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا تو وادی گبرال، اتروڑ، مٹلتان، اشو اور کالام سے لوگوں کا سمندرسڑکوں کا رخ کریں گے اور مین شاہراہ پر اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک ان کا مطالبہ نہیں مانا جاتا۔
فضل غنی نمائندہ کالام
706 total views, no views today


