بریکوٹ، گورنمنٹ مڈل سکول تلنگ کوٹہ میں تقسیم انعامات کا پروقار تقریب کا انعقاد ،مہمانی خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمدعمیر تھے جبکہ اس موقع پر سکول ہیڈماسٹر گران بادشاہ ،اساتذہ کرام ،شوکت علی ،بخت روان ،شاہ جہا ن ،محمد قیوم ،فضل رازق ،پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء محمد ریاض ،خان زمان باچہ ،سماجی کارکن جاوید اقبال ، ویلیج کونسلر فضل تواب معززین علاقہ اور طلباء کے والدین کثیرتعداد میں موجود تھے ۔سکول سکاؤٹ سکواڈ نے مہمان خصوصی کا والہانہ استقبال کیا ۔تقریب میں سکول طلباء نے حمد ،نعت،ملی نغمے ،،لطیفے اور مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں ۔مہمانی خصوصی نے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء مظہر علی شاہ جماعت ہشتم پہلی ،حنیف خان سیکنڈاور مبین زادہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ دیگر طلباء میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور اپنے طرف سے ان طلباء کو نقد انعام سے بھی نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر گران بادشاہ نے کہاکہ اساتذہ کرام کی بھر پور محنت سے سکول رزلٹ 3فی صد سے 100فی صد ہو گیا ہے ۔سکول میں جماعت ششم اور ہفتم کے لئے فرنیچر نہیں ہے اور وہ چھٹایؤں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔اس پسماندہ علاقے میں لڑکیوں کے لئے کوئی تعلیمی ادارہ نہیں ہے وہ لڑکوں کے ساتھ پانچویں تک مخلوط تعلیم حاصل کرکے پھر تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتے ہیں اس طرح کوئی ہائی سکول نہیں ہے لڑکے آٹھویں تک یہاں تعلیم حاصل کرکے بعد میں بڑی تعداد دوردارز علاقوں کاغربت کے ہاتھوں کا رخ نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے آج تک یہ علاقہ تعلیم لحاظ سے بہت پسماند ہ ہے ۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر نے کہا کہ آج اس سکول کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ واقعی یہاں کے اساتذہ نے کمال کردیا ہے میں اساتذہ کرام کو اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنا یہ جہاد جاری رکھیں کیونکہ قوم کے اصل معمار اساتذہ کرام ہیں ۔بعد میں انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں گرلز اور ایک ہائی سکول کی منظوری کے لئے اپنے آفسران سے رابطہ کروں گا کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح تعلیمی فروغ ہے تاکہ یہاں تعلیمی انقلاب بر پا ہو۔
838 total views, no views today


