سوات،یونین کونسل لنڈے کس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ایک ہزار کے قریب مریضوں کا مفت معاوئنہ اور ادویات فراہم کی گئی، جنرل کونسلر شوکت علی کی اپیل پر غیر سرکاری تنظیم حجرہ ارگنائزیشن نے ڈی کے ٹی کے تعاون سے لنڈے کس میں فری میڈیکل کیمپ لگایا، جس میں حاجی بابا، لنڈے کس، گل کدہ، سمیت اس پاس کے علاقوں سے کثیر تعداد میں مریض میڈیکل کیمپ میں ائے ، جن میں خواتین ، بچوں اور بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے، ڈاکٹر منیب ، ڈاکٹر شوکت اور دیگر فی میل ڈاکٹروں نے مریضوں کا معاؤینہ کیا اور مریضوں کومفت ادویات دی گئی، اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریضوں میں معدے ، گیس، اور پیٹ کے کیڑے کے بیماریاں تھیں، انہوں نے کہا کہ گندہ پانی پینے کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں ہیں جس کی روک تھا م کیلئے حکومت کو کردار ادا کران چاہئے ، اس موقع پر کونسلر شوکت علی نے حجرہ ارگنائزیشن، ڈی کے ٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل لنڈے کس کے عوام کو فری میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے پر شکرگزار ہیں انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ائندہ بھی اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔
662 total views, no views today


