بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجنیئر شرافت علی خان نے کہا ہے کہ انٹر اپارٹی انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، پارٹی ورکرز ان لوگوں کو منتخب کرے جو عمران خان کے منشور پر عمل کرتے ہوں، ڈریم پی ٹی ائی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیمن پل میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی ائی کے کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے، انجنیئر شرافت علی خان نے کہا کہ ہمارے اندر کو ئی اختلافات نہیں ہیں، ہم عمران خان کے منشور پر عمل پیرا ہیں ، جبکہ کچھ لوگ عمران خان کے منشور کے برعکس کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں جلد ورکرز کنونشن منعقد کریں گے، جس میں عمران خان کے منشور کے حامی ورکرز شرکت کرینگے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کرینگے، انہوں نے کہا کہ عوام اس انٹر ا پارٹی میں کارکن کورے اور کھٹے کی تمیز کرے ان لوگوں کو منتخب کرے جو خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور پارٹی کے مفاد کیلئے کام کرتے ہوں انہوں نے کہا کہ ڈریم پی ٹی ائی اس انٹر ا پارٹی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
731 total views, no views today


