کبل، کبل بازار میں سوزوکی ڈرائیور کا ساتھیوں سمیت ایجنسی مالک پر حملہ،اینٹ کے وار سے الشغلہ ایجنسی کبل کا مالک سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی،کبل ہسپتال سے سیدو اور بعد میں طبی امداد کے لئے پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ،رقم لوٹنے کے لئے مجھ پر قاتلانہ حملہ کردیا گیا ہے ایک لاکھ سے محروم ہوچکا ہوں ان خیالات کا اظہار الشغلہ ایجنسی کبل کے منیجنگ ڈائریکٹر شیر افضل خان آف گل جبہ نے سیدو ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کبل سوزوکی سٹینڈ میں نشہ کرنے والے چند ڈرائیوران پر مشتمل گروہ موجود ہے جن سے شریف لوگوں کو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مذکورہ گروہ کے سرغنہ امداد اللہ عرف خشکی ولد جلات خان ساکن علی گرامہ نے دوساتھیوں سمیت روپے لوٹنے کے خاطر مجھ پر قاتلانہ حملہ کردیا جنہوں نے سر پر اینٹ کے وار سے مجھے شدید زخمی کردیا اور اسی دوران مجھ سے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے انہوں نے محکمہ پولیس کے حکام بالا سے مذکورہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی اپیل کی ہے بتایا جاتا ہے کہ شیر افضل خان کے سر پر شدید چوٹیں لگے ہیں جسکی وجہ سے طبی امداد کے لئے پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے کبل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
764 total views, no views today


