خوازہ خیلہ ( نامہ نگار) سوات کے نا ظم اعلیٰ محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ سوات میں کر پٹ افسران سے کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی تمام محکموں کے سر بر اہوں کو عوامی رابطے بنانے کی ہد ایت جا ری کی ہے سوات ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کی منظو ری سے علاقہ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا سوات میں صحت اور تعلیم گھر گھر فراہمی مشن ہے عوامی مسائل کے حل اولین ترجیح ہو گے اتحا دیوں سے مل کر سوات کے ترقی کے لئے اجتما عی کو شش کر ینگے عوام کا خادم بن کر خدمت کا سلسلہ جا ری رکھو نگا ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے خوازہ خیلہ میں تحصیل نا ظم کے دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر پا کستا ن مسلم لیگ سوات کے صدر و سابق ایم پی اے قیموس خان ٗ تحصیل نا ظم عثما ن علی خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں تحصیل خوازہ خیلہ کے نا ئب نا ظم شیر اصضر خان ٗ ضلع کو نسل کے ممبر سیر اج خان ٗ تحصیل نا ظم ٗ افضل شیر خان ٗ تحصیل نا ظم حمید اللہ خان ٗ ضلع کو نسل کے ممبر فضل رحمان ٗ سابق امیدوا رصوبا ئی اسمبلی سر دار خان ٗ بہر وز خان ٗ خا ن سردار آف بانڈی بھی مو جود تھے انہوں نے مذید کہا کہ بلد یا تی الیکشن میں عوام نے جو اعتماد کیا ہے عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئینگے اور دوران الیکشن عوام سے جو وعدئے کئے ہیں ان کو ہر حال میں پو را کر ینگے انہوں نے کہا ہے کہ تمام سر کا ری محکموں افسران سے اپیل ہے کہ وہ عوامی خدمتگا ر بن کر رہیں سوات میں کر پٹ افسران کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہم سوات میں حقیقی تبدیلی لاکر دم لینگے قیموس خان نے کہا کہ سوات اور مختلف تحصیلوں میں پی ایم ایل ن کے مقامی حکو متیں نیک شگون ہے اب عوام نے مسائل کے حل کے لئے پی ایم ایل ن پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ہم اس اعتماد پر پورا اتر ینگے تحصیل نا ظم عثما ن علی خان نے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ میں عوام کو جو مشکلا ت درپیش ہے ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئینگے خوازہ خیلہ ہسپتال سے سیاسی مداخلت کے خا تمہ کے ساتھ دیگر سر کا ری محکموں میں عوام کو انصاف فراہمی کے لئے بھر پور اقداما ت اٹھا ئینگے اور پا رٹی قائدین نے ہم پر جو اعتماد کیا اس اعتما د کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہچائینگے، پا کستان تحریک انصاف کے تحصیل نا ظمین نے افتتاحی پر وگرام سے با ئیکا ٹ کر کے واپس چلے گئے ان کا موقف تھا کہ افتتاحی تقریب میں صرف پی ایم ایل ن نے اپنے سیاسی قائدین اور کا رکنوں کو مدعو کیا ہے اور اس کو سیاسی تقریب کا رنگ دیا ہے
598 total views, no views today


