سوات، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے سیدوشریف سڑک ایک مرتبہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بند کردیا، مطالبات کی تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پولیو سمیت ہر قسم کے ویکسنیشن مہم سے بائیکاٹ کا اعلان، ضلع بھر کے لیڈی ہیلتھ ورکرزنے صبح نو بجے کے قریب سیدو شریف سڑک پر احتجاج شروع کردیا ، ایل ایچ ویز کا کہنا ہے کہ حکومت گزشتہ پانچ ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں، جبکہ ایل ایچ ویز جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ہمارے تنخواہیں ریلیز نہیں کرینگے، پولیو مہم سمیت دیگر ویکسینیشن مہم نہیں چلائیں گے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی احتجاج اور سڑک بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مریضوں سمیت دیگر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صوبائی اور مرکزی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ضلعی ناظم سید محمد علی شاہ اور تحصیل ناظم اکرام خان کی یقین دہانی کے بعد ایل ایچ ویز نے اپنا احتجاج دو دن کیلئے موخر کردیا۔
628 total views, no views today


