کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 10 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 10 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹارگٹ کلرز کو جیکب لائن، جٹ لائن، لیاقت آباد اور شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے 4 کا تعلق کالعدم تنظیموں، 3 کا تعلق متحدہ قومی مومنٹ اور 3 کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پستول اور کلاشنکوف سمیت مختلف اقسام کے 13 سے زائد ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے۔
387 total views, no views today
Comments


