مینگورہ ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے تمام سڑکوں کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے ، خصوصاً خواجہ آباد روڈ کی مرمت کا فوری طور شروع کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے، ڈیڈک افس میں اعلیٰ سطح اجلاس زیر صدرات چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان منعقد کیا گیا ، اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکس ای این یوسف خان ، محمکہ سی این ڈبلیو کے ایکس ای این سجاد حیدر خان ، پی ٹی آئی کے رہنما یو نین کونسل گل کدہ پانڑ وارڈ نمبر 15 کے ناظم محمد رحمان عرف سپین خان ، امان الملک خان پی ٹی آئی نے شرکت کی ، چیئرمین ڈیڈک نے شہر اور گرد نواح میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر پر زور دیا ، ایکس ای این سجا د حید ر نے منظور شدہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں کہا کہ 20 کروڑ روپے کے لاگت سے کوہستان گٹ تا منگلور روڈ کی تعمیر ، فیض آباد ،لنڈیکس لنگ روڈ ، مکانباغ روڈ ، بخت مند محلہ روڈ ، یوسف آباد روڈ کے مرمت کی منظوری دی جا چکی ہیں ، جس پر عید مبارک کے فوراً بعد کام شروع کیا جائیگا جبکہ کسی روڈ کے مرمت کا بھی عید کے فوراًف بعد شروع کیا جائیگا ، ایم پی اے نے کہا کہ خواجہ آباد روڈ کے مرمت کا کام فوراً شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ہو۔
573 total views, no views today


