بریکوٹ ،ویلج کونسل بریکوٹ غربی کے نومنتخب کابینہ کے وفدنے نئے نعینات ہونے والے ٹی ایم او اور تحصیل ناظم سے اہم ملاقات ،نومنتخب کابینہ نے اپنے علاقے کے مسائل سے ٹی ایم اور اور تحصیل ناظم کو اگاہ کردیا ۔نومنتخب کابینہ کے ناظم حماد خا ن نے کہاکہ بریکوٹ غربی اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہے ان مسائل کے حل کے لئے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور اسی اعتماد ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔ٹی ایم او فضل ربی خان اور تحصیل ناظم گوہر ایوب نے کابینہ کو تقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ویلیج کونسل بریکوٹ غربی کا نومنتخب کابینہ نے ناظم حماد خان کی قیاد ت میں ٹی ایم اے آفس میں تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کے ساتھ ملاقات کی ۔اس ملاقات میں نائب ناظم اعزاز خان ،کونسلر نور محمد ،سمیر خان،مختیار خان ،شیرعلی خان ،یوتھ کونسلر ابدال خان،کسان کونسلر رفیع اللہ ،ٹی ایم اے ٹیکسٹیشن آفسیر محمد آیاز خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔کابینہ نے کہا کہ 24لاکھ روپے لاکھ لاگت سے تعمیر ہونے والی نکاس اب نالہ بریکوٹ بازار کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے اس نالہ کی تعمیر سے بریکوٹ بازار کے نکاس اب کا مسلہ بہت حد تک حل ہوجائے گا مگر بعض جگہوں پر تعمیر ہونے والی چھوٹے چھوٹے پلوں کو انجینئر نگ اصولوں کے مطابق تعمیر کیا جائے ۔بریکوٹ بازا ر کے علاوہ محلوں کے صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس وقت ہر طرف جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ۔بریکوٹ بازار میں غیر قانونی بس سٹاف ،لوڈ نگ اور ان لوڈنگ کے گاڑیوں کے لئے علحیدہ جگہ کا تعین کر نا ہوگا تاکہ بریکوٹ بازار میں پید ل چلنے والوں او ر ٹریفک میں خلل نہ ہو۔ساتھ ساتھ ذبح خانہ جو کہ دریائے سوات کے کنارے ہو رہا ہے مناسب جگہ پر ذبح خانہ کا بندوبست کرنا ہوگا ۔ملاقات میں ٹی ایم او فضل ربی خان اور تحصیل ناظم گوہر ایوب نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ بریکوٹ غربی نہیں بلکہ تحصیل بریکوٹ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ تگ ودو کریں گے ۔اس وقت ذبح خانہ کا جو مسلۂ ہے کرائے کے لئے کوئی مناسب جگہ ڈھونڈیں بعد میں انشاء اللہ مستقل بنیادوں پر ذبح خانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔نکاس اب کا نالے پر تیز ی سے کام جاری ہے اور جہا ں بھی اس پر اعتراض ہیں وہ ہم ختم کردیں گے ۔۔
502 total views, no views today


