مینگورہ ، پوری دنیا کی طرح سوات میں بھی اے آر وائی نیوزکی پندرھواں سالگرہ منایا گیا ،گزشتہ روز سوات پریس کلب میں اے آر وائی نیوز کی پندرھویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ، تقریب میں سینئر پراسیکیوٹر سید نعیم خان خصوصی شرکت کی ، سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فارق ، سابق چیئرمین سوات پریس کلب فیاض ظفر ، سابقہ صدر یونین آف جرنلسٹس اور روزنامہ ہم عوام کے چیف ایڈیٹر پر ویز عالم پا پا سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے بھر پورشرکت کی ، اس موقع پر سوات کے صحافیوں نے اے آروائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال اور پورے ٹیم کو مبارکباد دی اور اے آر وائی کو غیر جانبدارانہ روپورٹنگ پر مبارکباد پیش کی ۔
702 total views, no views today
Comments


