سوات، سوات میں چار روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر انورجمال کے مطابق سوات میں پولیو مہم ایل ایچ ڈبلیوز کے ہڑتال اور بائیکاٹ کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا جو کہ 14ستمبر سے شروع ہونی تھی سوات میں 4لاکھ 38ہزار 927بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے 1238ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے جن میں1109موبائل ،89فیکسڈ اور 40ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں پولیو مہم 17سے 20ستمبر تک بلاکسی وقفے جاری رہیگی زرائع کے مطابق ایل ایچ ڈبلیو ز نے اپنا بائیکاٹ ختم کردیا ہے اور آج سے شروع ہونے والی مہم میں بھر پور حصہ لینگے ۔ بریکوٹ،ضلع بھر کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی پولیو کے خلاف مہم 17سے 19 ستمبر تک ہوگی ۔17ویلیج کونسلوں کے لئے 93ٹیمیں تقریباً 30ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی ۔پولیو مہم کو کامیاب کرانے کے سلسلے میں سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فہیم خان،تحصیل ناظم گوہر ایوب ،نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،بریکوٹ شرقی ناظم حماد خان کے علاوہ مختلف سرکاری ادارو ں جن میں محکمہ صحت ،تعلیم ،لوکل گورنمنٹ ،ٹی ایم اے بریکوٹ کے نمائندے کثیرتعداد میں موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیرنے کہاکہ شکرالحمداللہ تحصیل بریکوٹ میں ابھی تک پولیو کی کوئی کیس آج تک رپورٹ نہیں ہوئی ہے جو کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں پر پولیوکے خلاف مہم میں شریک تمام لوگ اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے نباہ رہے ہیں ۔محجھ امید ہے کہ 17سے 19ستمبر تک پولیو مہم میں بھی آپ تمام لوگ اپنی ذمہ داریاں بااحسن طریقے سرانجام دیں گے ۔اور اگر کسی نے بھی اس مہم میں کوتاہی کی اور ان کے خلاف رپورٹ موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔مہم کے دوران سب ڈویژن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور جہاں بھی کوئی مشکلات درپیش آئے تو فوری طور پر کنڑول روم سے رابطہ کریں ۔انہوں نے معاشرے کے ہر فرد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم میں پولیو جیسے موزی مرض کے خلاف رائے عامہ ہموار کرے۔بعد میں تحصیل ناظم گوہر ایوب ،نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،بریکوٹ شرقی ناظم حماد خان نے کہاکہ اس مہم میں تمام منتخب نمائندے اس مہم میں باقاعدہ شرکت کریں گے اور علاقے کے تمام مساجد میں اعلانات کئے جائیں گے اور جہاں بھی کوئی مشکل درپیش ہویہ ہماری ذمہ داری ہوگی کہ ہم اسے بروقت ختم کریں کیونکہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔
618 total views, no views today


