سوات، سوات کے نام ایک اور اعزاز ، ستاویس سالہ نوجوان کھلاڑی عمران خان جونیئر پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ، ملاکنڈڈویژن کے پہلے کھلاڑی ہے جنہوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے، عمران خان نے نیشنل ٹورنمنٹ اور ٹی 20 ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ انڈر نائن ٹین پشاور کے جانب سے کیا گیا، انہوں نے فائنل میچ میں شاندار باولنگ کیساتھ ساتھ شاندار بیٹنگ بھی کی، جس کے بعد ان کو بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم کے اٹھارہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، عمران خان سوات کے گاؤں تندو ڈاگ کے رہنے والے ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول تندوڈاگ جبکہ ایف اے ہائیر سیکنڈر ی سکول بریکوٹ سے پاس کیا، کم عمری ہی میں انکو کرکٹ سے بے پناہ محبت تھی،والدین کے منع کرنے کے باوجود گلیوں، اور دریائے سوات کے کنارے کرکٹ کھیلا کرتے تھے، تیز باؤلنگ کی وجہ سے وہ بہت ہی کم رنز دیا کرتے تھے، جبکہ مشکل اوقات میں تیز ترین بیٹنگ کرکے میچ جیت جایا کرتے تھے۔عمران اپنے سات بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان کے کمرے میں میڈلز اور ٹرافیاں بے شمار پڑھی ہیں، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ بہترین باولر ہے، گھروالوں ان کی قومی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کے شادمانے بجھا رہے ہیں۔عمران خان نے سوات کے تقریبا ہرچھوٹے بڑے گراونڈ پر کرکٹ کھیلی ہے اور بہترین پر فارمنس پر شائقین سے داد وصول کی ہے،
728 total views, no views today


