مینگورہ، سوات یونیورسٹی میں حکمران جماعت نے اپنا وائس چانسلر بٹھانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی، نئی وائس چانسلر کیلئے دیا جانے والے اشتہار منسوخ کردیاگیا، موجودہ وائس چانسلر بارہ دسمبر کو اپنے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں، انتہائی باخبر زرائع کے مطابق حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی اپنے من پسند شخص کو قائم مقام وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں
جس کیلئے تمام معاملات طے ہوچکی ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ وائس چانسلر اپنے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد صوبائی احتساب کمیشن کے زیر عتاب ائینگے، اس سے پہلے بھی ممبران اسمبلی کے ایماء پر وائس چانسلر کو ہٹانے کی سفارشات جاری ہوچکے تھے جسے گورنر خیبر پختونخوا نے منسوخ کردیئے، جبکہ انٹی کرپشن حکام بھی موجودہ وی سی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ چکے ہیں مگر تاحال کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکا،ماہرین تعلیم کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے تعلیم دشمن پالیسی اپنا رکھی ہے جس کے تحت انہوں نے ایم این اے مراد سعید کیس میں پشاور یونیورسٹی کے وی سی کو ہٹانے کی سفارش کی تھی جس میں وہ ناکام رہے اب عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر طلباء میں شدید اشتعال پایا جا تا ہے ،تعلیمی اداروں کے سربراہان کی احتساب اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے تذلیل سے تعلیمی اداروں پر برا اثر پڑیگا۔ )
303 total views, no views today


