سوات، پیس فار نیو جنریشن کے زیر اہتمام آج عالمی یوم امن منایا جائیگا،اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا ہے جس کی صدارت طالبہ نیلم چٹان کرینگی ،تقریب کا انعقاد پیمان ٹرسٹ اور اویئر گرلز نامی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے ہوگا،پوری دنیا کے طرح سوات میں بھی عالمی یوم امن منایا جائیگا،سیدوشریف میں امن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں طلبہ و طالبات سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریگ ہونگے،اس سلسلے میں نیلم چٹان کا کہنا ہے کہ امن کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں،پروگرام کے انعقاد کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دیناہے،جنگ مسئلوں کا حل نہیں اس سے مزید مسائل بن رہے ہیں،پروگرام میں پیمان المنی ٹرسٹ اور اوئیر گرلز نامی غیر سرکاری تنظیم کے ارکان بھی شریک ہونگے۔
612 total views, no views today


