سوات،پشاور میں پاکستان ائیر فورس(پی اے ایف) کے ائیر بیس پر حملہ کرنے والے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ،فنگر فرنٹ کے بعد دو دہشت گردوں کا تعلق سوات ہے 18ستمبر کو پشاور میں پی اے ایف کے ائیر بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جن میں 13دہشت گردوں کو ہلاک ہوگئے تھے، اتوار کے روز دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس سے پانچ دہشت گردوں کا پتہ لگا لیا گیا
جن میں دو دہشت گردوں 27سالہ محمد اسحاق اور20سالہ رب نواز کا تعلق سوات سے ہیں۔محمد اسحاق ولد محمد شیر علی خان کا تعلق سوات کے تحصیل کبل سے ہیں جبکہ اس کی تاریخ پیدائش یکم جنوری1988ہے، اسی طرح رب نواز ولدشیر دست خان کی تاریخ پیدائش سولہ جنوری1995ہے۔ان دہشت گردوں کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں اپریشن کے بعد وہ بھاگ کر افغانستان منتقل ہو گئے تھے، جو پشاور بڈھ بیر حملہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلا ک ہوگئے
307 total views, no views today


