سوات، ضلع کونسل سوات کا پہلا با ضابطہ اجلاس ، 6.344.737 ملین روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور ، ضلع ناظم نے ایوان میں مالی سال 2015-16 کا بجٹ پیش کیا کونسل کے اراکین نے اتفاق رائے سے بجٹ کی منظوری دیدی ، ضلع سوات کے سرکاری محکموں کے 17447 ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 6055.469 ملین روپے مختص ، سرکاری محکموں کے نان سیلری کیلئے 289.268ملین روپے رکھے گئے ہیں ضلع کونسل نے اتفاق رائے سے بجٹ کی منظوری دینے پر ضلع ناظم اور نائب ناظم کی طرف سے ایوان کا شکریہ ادا کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سوات کا پہلا باضابطہ اجلاس زیر صدارت پریزائڈنگ افیسرو نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں ضلع کونسل کے تمام اراکین اور بعض سرکاری محکموں کے افیسرز نے شرکت کی اجلاس میں پریذائیڈنگ افیسر عبدالجبار خان نے کہا کہ یہ پہلا بجٹ اجلاس ہے جس میں اراکین کی بھر پور شرکت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں عبدالجبار خان نے ضلع ناظم محمد علی شاہ کو مالی سال 2015-16 کیلئے بجٹ ایوان میں پیش کرنے کی دعوت دی ضلع ناظم محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے میں خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 35 کے تحت مالی سال 2015-16 کا ضلعی بجٹ معزز ایوان کے سامنے منظوری کیلئے پیش کرتا ہوں میں چند حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس طرح ایوان کے معزز اراکین کو معلوم ہے کہ بجٹ ایک مالیاتی دستاویز ہے جو کہ ایک مالی سال یعنی بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوتا ہے اور 30 جون کو ختم ہوتا ہے چونکہ یہ معزز ایوان جون کے بعد تشکیل پایا اس وجہ سے تمام اضلاع کا بجٹ صوبائی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ یہاں اس بات کی وضاحت بھی لازمی ہے کہ اس بجٹ کی اس معزز ایوان سے منظوری اسکے لازمی ہے ایک تو اس بجٹ کو قانونی حیثیت دی جائے اور دوسرا یہ کہ یہ مالی 2015-16 کے بجٹ تخمینہ کی نظر ثانی کا اختیار اس ایوان کے پاس آ جائے گا جو کہ باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا کسی بھی مالی سال کا بجٹ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ترقیاتی تخمینہ جات او غیر ترقیاتی تخمینہ جات ، جہاں تک ترقیاتی بجٹ کا تعلق ہے تو اس کا تخمینہ صوبے کے تمام اضلاع کے ضلع کونسلز کیلئے 8587 ملین لگایا گیا ہے جس کی تقسیم کی بنیاد پر طے شدہ صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر ہو گا جیسے ہی یہ ترقیاتی فنڈز اضلاع کو منتقل کئے جائیں گے اس کی تقسیم باہمی مشاورت قانونی اور اس معزز ایوان کی منظوری سے کی جائے انہوں نے کہا کہ اب میں مالی سال 2015-16 کیلئے ضلع سوات کے وسائل و آمدن کا تخمینہ پیش کرتاہوں ضلع سوات کے زیادہ تر آمدن کا انحصار صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں ضلع سوات کے حصے پر منحصر ہوتا ہے ضلع ناظم نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت صوبائی حکومت سے آمدن کا مکمل تخمینہ 6.344.737 ملین روپے لگایا گیا ہے ضلع سوات کے سرکاری محکموں کے 17447 ملازمین کی تنخواہوں کیلئے مختص شدہ رقم 6055.469 ملین روپے ہے ان محکموں کے نان سیلری کیلئے مختص شدہ رقم 289.268 ملین روپے ہے اس طرح ضلعی بجٹ 2015-16 میں صوبائی غیر ترقیاتی آمدن کا کل تخمینہ 6.344.737 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ اس موقع پر ضلع کونسلرز فضل وہاب قجیر خان ، احمد خان ، فیاض خان دمغار ، حاجی محمد زمین ، نیاز خان ، لیڈی کونسلر نسیم اختر ، فیروز شاہ خان ، عبدالمالک ، یوسی ہزارہ سے ضلعی کونسلر سید افضل شاہ ، سید باچا حسین ، راحت علی ، آفرین خان ، علی خان ، محمد زیب خان ، رفیق الرحمن ، ارشاد علی خان ، نثار خان ، ابن امین اور دیگر نے بجٹ پر بحث کی جو بعد میں بھاری اکثریت سے منظور کرایا گیا اس سے قبل یو سی مٹہ خریڑئ سے ضلع کونسلر احمد خان نے نائب ناظم عبدالجبار خان نے حلف بھی لیا جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افیسر جمعہ خان نے بجٹ کے حوالے سے رپورٹ میں ضروری وضاحت بھی کی بجٹ منظور ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افیسر عبدالجبار خان نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔
600 total views, no views today


