مینگورہ ،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ کانگو وائرس کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جانوروں کے جسم پر خطرناک قسم کے جرثومہ سے کانگو کی بیماری لگنے کا خدشہ ہے ، عوام جانوروں کو ذبح کرتے وقت دستانے پہنیں اور احتیاط سے کام لیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانگو وائرس کی روک تھام کے حوالے سے واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ، ڈاکٹر سید علی خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے ، ڈی سی محمود اسلم وزیر نے اس موقع پر کانگو وائرس کے حوالے سے پمفلٹس بھی عام لوگوں میں تقسیم کئے ، ان کہنا تھا کہ کانگو وائرس سے پیدا ہونیوالی بیماری خطرناک ہے ، تاہم بھر پور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس سے بچا جاسکتا ہے ، واک میں اے سی بابوزئی اشفاق خان نے بتایا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کانگو وائرس کے حوالے واک منعقد کیا گیا ۔
580 total views, no views today


