مینگورہ ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کا سنٹرل ہسپتال کا اچانک دورہ ، صفائی کی مد میں سخت سے سخت ہدایت ، ہسپتال عملہ کو وارننگ دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے سینٹرل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے گندگی دیکھ کر عملہ کو وارننگ دیدی کہ آئندہ یہ صورت حال رہا تو سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، انہوں اس موقع پر مریضوں سے پوچھ گوچھ کرکے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ عوام کا خیال رکھا جائے کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہئے ، اس موقع پر اے ڈی سی غلام سید نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کی ہدایت پر ہسپتال کا دورہ کیا ، انہوں نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے آئندہ آنے پرکوئی بھی گندگی وغیرہ نظر نہیں آنے چاہئے ، اس موقع پر ڈی ایم ایس ملک سید اللہ خان اور کیجولٹی کے انچارچ عبدالعلیم بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سٹاف کمی کی وجہ سے یہ سارے مسائل سامنے آرہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ 59 سویپر جبکہ 43 ڈیپارٹمنٹس ہیں لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے سٹاپ کی کمی کو پورا کیاجا ئے تاکہ یہاں کے عوام کو صاف ستھرا ماحول میں علاج میسر ہو۔
628 total views, no views today


