ریاض: منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی جب کہ 60 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں۔ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منظورالحق نے 40 پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ 63 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے کام تیز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 35 زخمی حجاج کرام اب بھی زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس پرمعلومات کے لئے پاکستان سے اس نمبر 042111725425 پر معلومات لی جاسکتی ہیں جب کہ بیرون ممالک سے فون کرنے والوں کے لئے رابطہ نمبر 8001166622 دیا گیا ہے۔
618 total views, no views today
Comments


