مینگورہ، پاک آرمی مینگورہ بٹالین کی طرف سے سوات کے گراسی گروانڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے۔یہ فٹبال ٹورنامنٹ جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی (شہید ) کے نام مورخہ یکم اکتوبر2015سے 26اکتوبر 2015تک منعقد کیا جارہاہے۔ اس میں کل 26ٹیمیں شمولیت اختیار کررہی ہیں۔افتتاحی میچ یکم اکتوبر بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا، اور اس کا فائنل میچ 26اکتوبر 2015کو کھیلا جائیگا۔
710 total views, no views today
Comments


