مینگورہ، رحیم آباد سوات میں شوہر نے ناراض بیوی کو مناکر قتل کردیا ،مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ سوات کے علاقہ رحیم آباد میں میں عزیز احمد سکنہ چارسدہ حال مینگورہ نے اپنی بیوی سے گھریلوں ناچاقی پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انکے بیوی اپنے دو بچوں کے ہمراہ میکے گئی تھی ،عید سے قبل انکے درمیان صلح ہوئی اور وہ واپس گھرآئی ،عید کے روز بے رحم شوہر نے اپنی بیوی کا گلہ ڈبا کر قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
دوسرا واقعہ سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں عید کے روز شادی شدہ لڑکی نے زہرلی دواں پی کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں محمد راشد کے بیوی گھریلوں ناچاقی سے تنگ آکر گھر میں موجود زہرلی دواں پی کر خودکشی کرلی ۔مقامی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تیسرا واقعہ سوات، چارباغ میں ٹریفک حادثے میں ہیڈکانسٹیبل جاں بحق ،عید کے دوسرے روز مینگورہ کے نواحی علاقے چارباغ میں ٹریفک حادثے میں ٹریفک افسیر عابد ولد عزیز الرحمن جاں بحق ہوگئے مرحوم کو سینکڑوں اشکبار انکھوں کے سامنے ابائی قبرستان چارباغ میں سپرد خاک کردیا گیا
چوتھا واقعہ خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جان بحق، خوازہ خیلہ کے سیاحتی مقام میاندم میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے نوجوان فیاض ولد گل ذادہ جان بحق ہوگیا۔
447 total views, no views today


