سوات، جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں سیمینار کا انعقاد م،دفتر خارجہ کے حسین محمد نے طلباء کو سی ایس ایس امتحان کے موضوع پر لیکچر دیا،گزشتہ روز جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں ایک سیمینارمنعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے دفترخارجہ کے اہلکار حسین محمد نے کہا کہ ناممکن کچھ نہیں ہوتا البتہ مشکل ضرور ہوتی ہے جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں طلباء کو وہ سب کچھ سکھایا جارہا ہے جو مقابلے کے میدان میں بنیادی درجہ رکھتے ہیں،یہاں کے اساتذہ طلباء کو مختلف مواقع فراہم کررہے ہیں جس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان روم اور پروفیسر خورشید نے کہاکہ طلباء کو اپنی منزل کا خود تعین کرنا ہے اپ ہمارے مستقبل ہے،گہرا مطالعہ،محنت اور منزل کی پہچان اپ کو بلندی پر پہنچائیگی،سیمینار میں طلباء نے دفتر خارجہ کے اہلکار حسین محمد سے مختلف سوالات بھی کئے ،اخر میں شعبہ تاریخ کے انچارج ڈاکٹر سلطان روم نے سیمینار میں شرکت پر مہمان خصوصی حسین محمد کا شکریہ ادا کیا۔
674 total views, no views today


