ممبئی: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹالون کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹالون 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم’’کمبخت عشق‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اکشے کمار نے ایک بار پھر ہالی ووڈ ایکشن ہیرو کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹالون کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ تھا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جب کہ میری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ بالی ووڈ کی ایک اور فلم میں اداکاری کرسکوں۔
836 total views, no views today
Comments


