مینگورہ ، سوات میں پاک فوج قیام امن کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔اسی تناظر میں تما م سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی بھر پور معاونت کی جارہی ہے۔روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ماحولیاتی آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں کے نقصانات ایک لمحہ ء فکر یہ ہیں ۔ اسی تناظر میں ‘‘سیف سوات آگاہی مہم’’ کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے نقصانات پر قابو پایا جاسکے ۔ ابتدائی بنیادوں پر یہ مہم تحصیل مٹہ ، خوازہ خیلہ ، شیر پلم اور بحرین میں چلائی جائے گی۔ نتائج اور وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کادائرہ کا ر مالاکنڈ ڈویژن تک بڑھادیا جائے گا۔
492 total views, no views today
Comments


