کراچی: سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی۔ سندھ حکومت کی جانب سے پاک فوج اور وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج تعینات کی جائے۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں پاک فوج کی 8 کمپنیاں، حیدرآباد ڈویژن میں 400 فوجی جوان، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں 2 پلاٹون، سکھر ڈویژن کے لیے پاک فوج کی 2 کمپنیاں اور لاڑکانہ ڈویژن کے لیے 700 فوجی جوان تعینات کئے جائیں.
278 total views, no views today
Comments


