مینگورہ ، بنڑ پولیس سٹیشن کے علاقہ لطیف آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی ،، مقامی پولیس کی کارروائی ، دو ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج ، موقع پر پولیس سکیورٹی فورسز پہنچ گئے ، واقعات کے مطابق بنڑ پولیس سٹیشن کے علاقہ لطیف آباد میں دن دیہاڑے ملزمان نے موٹر کار پر فائرنگ کرکے پرویز ولد ارسلا خان سکنہ شاہ ڈھیرئ کو شدید زخمی کردیا گیا ،
جبکہ زخمی کی نشاندہی پر مقامی پولیس نے کارروائی کرکے پیر زادہ ، واحد زمان پسران صیلون سکنہ شاہ ڈھیرئ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ، فائرنگ کے اس دلیرانہ واقعات کے بعد مقامی پولیس کے ایس ایچ او اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، وجہ عداوت رقم کے لین دین بتائی جاتی ہے۔
272 total views, 1 views today
Comments