سوات، دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں کالا موتیا سے بچاؤ اور آگاہی ہفتہ منایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خصوصی آگاہی تقریب اور واک کا اہتمام کیاگیا ۔ کالج اور ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طلباء نے شرکت کی ۔جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ارشد اقبال نے کی ۔
تقریب سے کالا موتیا سے بچاؤ پرڈاکٹر انعام نے خصوصی لیکچر دی اور کالا موتیا کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ۔ تقریب کے بعد واک کا اہتمام کیا جس کی قیاد ت جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ارشد اقبال نے کی۔واک کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید اور ڈاکٹر ارشد اقبال نے خصوصی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہم سب مل کر کالا موتیا کے خلاف جہاد کریں گے اور اس موذی مرض کو ضلع سوات سے ختم کریں گے ۔
494 total views, no views today


