سوات کے برفیلی وادی مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول تیسرے روز بھی جاری رہی ، آج کا دن فیملی کیلئے رکھا گیا تھا ، اسی وجہ سے بہت زیادہ تعداد میں خواتین اور بچوں نے مالم جبہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر خواتین نے سکی انگ کھیلنے کی مہارت بھی حاصل کرتے رہے ، جبکہ بچے ٹیوب سکی انگ کے ذریعے اس برفانی کھیل سے خوب مزے لیتے رہے، ملک بھر سے سیاح فیملیوں کیساتھ ائے ہوئے تھے،
مالم جبہ میں منچھلوں نے ڈول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کیا ، سنو فیسٹیول کے موقع پر کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے بھی منعقد کئے گئے، جمعہ کے دن اور فیملی کیلئے وقف ہونے کی وجہ سے مالم جبہ میں سیاحوں کی امد بہت زیادہ تھی، اس وجہ سے سیکورٹی کے بھی بہت سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
430 total views, no views today
Comments


