بریکوٹ ، موجود حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے پالیسی تحصیل بریکوٹ میں بُری طرح ناکام‘حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘ پارڑی گرلز مڈل سکول سینکڑوں بچے اساتذہ کے بغیر پڑھنے لگے ‘ سیاسی اثر روسو خ کی بناء پر اساتذہ کے تبادلے کرکے سکولوں کو خالی کردیا گیا ہے ‘ سکول میں بچوں کو بیٹھنے کے لئے فرنیچر موجود نہیں ‘ چھ ، سات سو بچیوں کو صرف تین اسانیاں پڑھاتی ہے ‘تحصیل بریکوٹ کے گاؤں پارڑی میں بچیوں کے مستقبل داؤ پر لگ گیا ‘ گرلز مڈل اور پرائمری سکول میں سیاسی اثر روسوخ پر استانیوں کے تبادلے کرکے 621بچیاں پرائمری سیکشن میں جس کو صرف چار استانیاں پڑھائی کرتے ہیں جبکہ مڈل سیکشن میں تین سو بچیاں جس کو صرف دو استانیاں پڑھاتی ہیں ‘ موجود حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے پالیسی تحصیل بریکوٹ میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے اسی ہی سکول میں بچیوں کو بیٹھنے کے لئے فرنیچر تک موجود نہیں ‘ سماجی کارکن سجاد احمد نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ کئی دفعہ حلقے کے ایم پی ائے اور متعلقہ ادارے کو شکایت کی ہے مگر کوئی ٹھس سے مس نہیں ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچیوں کے مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے جبکہ حلقے کے ایم پی ائے اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ‘ ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پارڑی گرلز مڈل اور پرائمری سکول کے لئے اسانیوں کے بندوبست کریں ‘ تاکہ بچیوں کے مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے ۔
746 total views, no views today


