سوات ، الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام شعبہ ارفن کیئر نے یتیم بچوں، بچیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا، تقریب کے مہمان خصوصی سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال تھے ، تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر ڈاکٹر خالد فاروق ، جماعت اسلامی سوات کے جنرل سیکرٹری حافظ اسراراحمد ، ارفن کئیر کے صوبائی ذمہ دار عثمان فاروق ، الخدمت سوات کے جنرل سیکرٹری جنید شہاب ، ارفن کیئر مالاکنڈ ڈویژن کے ذمہ دار حسین محمد ، سوات ٹریڈ فیڈریشن کے نائب صدر حیات علی اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال نے کہا کہ ارفن کیئر ایک احسن اقدام ہے ، سوات کے مخیر حضرات آگے بڑھ کر یتیم بچوں کی کفالت میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ یہ بچے معاشرے کی دیگر بچوں کی طرح اپنی زندگیا ں گزار سکے،الخدمت سوات کے صدر ڈاکٹر خالد فاروق نے کہا کہ ارفن کیئر کے تحت آئندہ سال سوات میں سو یتیم بچوں کی کفالت کریں گے ، سوات میں یتیم بچوں کی ہمہ وقتی کفالت کے لئے اغوش کا قیام بھی زیر غور ہے ، تقریب کے دوران یتیم بچوں میں نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔
704 total views, no views today


